میتھلی (मैथिली/মৈথিলী) بر صغیر کی ایک ہند آریائی زبان ہے، بنیادی طور پر بھارت اور نیپال میں بولی جاتی ہے۔ بھارت میں، یہ بہار اور جھارکھنڈ ریاستوں میں بولی جاتی ہے ۔ یہ زبان 22 تسلیم شدہ بھارتی زبانوں میں سے ایک ہے۔ نیپال میں یہ مشرقی ترائی میں بولی جاتی ہے اور نیپال کی دوسری سب سے زیادہ مقبول زبان ہے۔ یہ نیپال کی 122 تسلیم شدہ زبانوں میں سے ایک ہے۔ شروع میں ترہوٹا تحریری میتھلی کا ابتدائی رسم الخط تھا۔ یہ زبان مختلف قسم کی مقامی کیتھی میں بھی لکھی گئی ۔ آج کل یہ دیوانگاری رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔

میتھلی
मैथिली، মৈথিলী
مقامی بھارت، مدیش اور نیپال
علاقہشمالی بہار، مدیش، نیپال
نسلیتمیتھلی
مقامی متکلمین
30 million (2000–2001)[1]
لہجے
  • Central (Sotipura)
  • Western
  • Khortha (Eastern)
  • دیہاتی
  • جولاہا
  • Kisan
  • Southern
  • Thetiya
ترہوتا (میتھیلاکشر)
کیتھی (میتھلی)
دیوناگری
رسمی حیثیت
دفتری زبان
 نیپال Interim Constitution 2007
بھارت 8th schedule of Constitution of India، بہار (بھارت)
زبان رموز
آیزو 639-2mai
آیزو 639-3mai
گلوٹولاگmait1250[2]

میتھلی زبان ایک ہند۔آریائی زبان جس کو سنہ 2000ء کے اعداد و شمار کے مطابق نیپال اور شمالی بھارت میں 3.4 کروڑ لوگ بولتے ہیں۔ یہ دیوناگری میں لکھی جاتی ہے۔[3] قدیم دور میں اسے میتھیلاکشر ابجد میں لکھا جاتا تھا۔[4]

رسم الخط

ترمیم

میتھلی میتھیلاکشر یا ترہوتا حروف میں لکھی جاتی تھی۔ بیسویں صدی کے بعد سے اس زبان کو عموماً دیوناگری رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. میتھلی reference at Ethnologue (16th ed., 2009)
  2. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Maithili"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  3. Lewis, M. P. (ed.) (2009)۔ Maithili آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ archive.ethnologue.com (Error: unknown archive URL) Ethnologue: Languages of the World. Sixteenth edition. Dallas, Texas: SIL International.
  4. Yadava, Y. P. (2013)۔
  5. Pandey, A. (2009)۔
  NODES
INTERN 1