نطفے کا عطیہ (انگریزی: sperm donation) ایک سہولت (یا "عطیہ") ہے۔ اس کے ذریعے ایک آدمی جسے نطفے کا معطی کہا جاتا ہے، اپنا نطفہ (جسے معطیہ نطفہ کہا جاتا ہے) فراہم کرتا ہے، جس سے عام طور سے کسی عورت یا عورتوں کے لیے مصنوعی نطفہ رسانی کا کام انجام دیا جاتا ہے جن کے پاس کوئی جنسی ساتھی نہیں ہے۔

نطفہ نجی طور یا سیدھے ارادی حاصل کنندوں کو عطا کیا جا سکتا ہے۔ یہ کسی نطفے کے بینک یا تولیدی صحت کے مطب میں بھی جمع کیا جا سکتا ہے۔ نطفے کے عطیے کے ذریعے یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک آدمی غیر متعلقہ خواتین کی اولاد کا باپ بن سکتا ہے۔ اسی وجہ سے نطفے کے عطیے کو تیسرے فریق کی تولید کے طور پر زمرہ بندی کی گئی ہے۔ استقرار حمل کے لیے معاونہ تولیدی طرزیات یا ایسیسٹیڈ ریپروڈکٹیو ٹیکنالوجی (اے آر ٹی) کا سہارا لیا جاتا ہے جس میں مصنوعی نطفہ رسانی (یا تو عنق الرحم کی نطفہ رسانی یا بین الفرج نطفہ رسانی کسی مطب میں یا گھر ہی میں) پر کام کیا جاتا ہے۔ ایک اور شکل در آئینہ نطفہ رسانی (آئی وی ایف) بھی موجود ہے۔

نطفے کے عطیہ دہندگان کی کمی

ترمیم

ترقی یافتہ ممالک میں بھی نطفے کے عطیہ دہندگان کی کمی دیکھی گئی ہے۔ 2015ء میں برمنگھم میں برطانیہ کے نیشنل سپرم بینک یا نطفے کے قومی بینک کے کھلنے کے بعد اس میں ایک سال میں صرف نو مردوں نے اندراج کروایا ہے۔ اس کے لیے بینک کو خصوصی تشہیری مہم شروع کرنا پڑا تھا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  NODES