نظریہ بازی شعبہ ہے اطلاقی ریاضیات کا جو معاشرتی سائنس، خاص طور پر اقتصادیات میں استعمال ہوتا ہے اور اس کے علاوہ حیاتیات، ہندسیہ، سیاسی سائنس، عالمی تعلقات، شمارندی سائنس اور فلسفہ میں۔ نظریہ بازی حکمت عملی کی صورت حال میں طرز عمل کو ریاضیاتی طور پر تسخیر کرنے کی کوشش کرتی ہے، جہاں فرد کی راہ چن کر کامیابی حاصل کرنا دوسرے افراد کی اپنی راہ چننے پر منحصر ہو۔ اصل میں اس نظریہ کی ترقی ان صورتحالوں میں ہوئی جہاں ایک فرد دوسرے کے نقصان کی صورت میں فائدہ اُٹھاتا ہے (صفر حاصل جمع)، اس کو اب پھیلا کر وسیع جماعتی تفاعل صورتحالوں پر لاگو کر دیا گیا ہے، جن کو بہت سے کسوٹیوں کے مطابق جانچا جاتا ہے۔ آج نظریہ بازی ایک چھتری یا 'اتحادی میدان' شعبہ ہے معاشرتی علوم کی منطقی طرف کے لیے، جہاں 'معاشرتی' کی وسیع تر تفسیر کی جاتی ہے، جس میں انسانی اور غیر انسانی کھلاڑیوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

اصطلاح term

نظریۂ بازی
اطلاقیات
توازنات
تراکب
اتفاق

game theory
applications
equilibria
overlap
coincide

نظریہ بازی کے روایتی اطلاقیات ان بازیوں میں توازنات ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ توازن میں ہر کھلاڑی نے ایسی حکمت عملی اپنا لی ہوتی ہے،جس میں ان کا تبدیلی کرنا غیر اغلب ہوتا ہے۔ بہت سے توازن تصور کو یہ تخیل پکڑنے کے لیے ترقی دی گئی ہے (، جن میں بہت مشہور ناش توازن ہے)۔ ان توازن تصورات کی تحریک مختلف ہوتی ہے جو اطلاقیہ پر منحصر ہوتی ہے، اگرچہ یہ اکثر تراکب کرتے یا اتفاق کرتے ہیں۔ یہ طریقہ کار تنقید سے خالی نہیں اور مخصوص توازن تصور کی موزنیت پر بحث جاری ہے، توازنات کی موزنیت پر بھی اور زیادہ جامع طور پر ریاضیاتی تمثیل گری کی افادیت پر بھی۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی کچھ ترقیاتی کام ہو چکا تھا، نظریہ بازی کا شعبہ 1944ء میں جان نیومین اور آسکر مورگنسٹرن کی کتاب نظریہ بازی اور اقتصادی طرزعمل کے ساتھ معرض وجود میں آیا۔ 1950 کی دہائی میں بہت سے علما نے اس نظریہ میں ترقیاتی کام کیا۔ 1970 کی دہائی میں خاص طور پر حیاتیات میں اس کا اطلاق کیا گیا، اگرچہ اس پر 1930ء سے کام ہوتا رہا تھا۔ بہت سے شعبوں میں نظریہ بازی کو اہم آلہ مانا جاتا ہے۔ آٹھ نظریہ بازی کے ماہر افراد کو اقتصادیات میں نوبل انعام مل چکا ہے، جبکہ جان سمتھ کو اس کا حیاتیات میں اطلاق کرنے پر کرافُورڈ انعام ملا۔

  NODES