نفرت
نفرت (انگریزی: Hatred) ایک جذبہ ہے۔ اس کی وجہ سے غصہ یا باغیانہ جذبات پر مشتمل رد عمل دیکھنے آ سکتا ہے، جس کا استعمال کسی شخص یا اشخاص کے زمرے، ملک، نظریے، مذہب یا عقیدے اور سوچ کے خلاف ہو سکتا ہے۔
نفرت کی موجودگی اکثر غصے، اطراف و اکناف کے ماحول یا کثرت سے تعلق میں آنے والے لوگوں سے دل برداشتہ ہونے یا رویے یا طرز عمل کے استعمال سے جڑی ہے جو دشمنی کا باعث ہو سکتا ہے۔
سماجی کش مکش میں نفرت
ترمیمطبقاتی نفسیات کے بارے میں ایک بنیادی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ طبقاتی ہی رہتی ہے۔ چناں چہ طبقاتی نفسیات ایک دئمی غلامی کے سوا کچھ نہیں۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ نچلے طبقات ایک جانب بالائی طبقات کے خلاف شدید رد عمل بھی ظاہر کرتے رہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی سماجی حرکت پزیری کے عمل کے تحت بالائی طبقات میں شمولیت کی ’’تاریخی جدوجہد‘‘ بھی جاری رہتی ہے۔ کچھ لوگ اس جدوجہد میں کامیاب رہتے ہیں، ان کا سماجی مرتبہ بدل جاتا ہے لیکن اس تبدیلی کا نفسیاتی کلائمکس یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگ اپنے سابقہ طبقے سے اس سے زیادہ نفرت کرنے لگتے ہیں جتنی نفرت وہ کبھی بالائی طبقات سے کرتے تھے۔ یہی وہ مرحلہ ہے جہاں غلامی اور آقائیت کے مفاہیم باہم گڈمڈ ہوجاتے ہیں۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آزادی کا ادھورا تصور"۔ 2020-07-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-17