نماز یہودیت

دین یہود میں نماز
سلسلہ مضامین
یہودیت

  

باب یہودیت

یہود کی نماز یا تِفیلہ (عبرانی: תְּפִלָּה) جس کی جمع تِفیلیم یا تِفیلوت (عبرانی:תְּפִלּוֹת) ہے۔ یہودیوں کی روزانہ کی عبادت یا نماز کو کہا جاتا ہے۔ جس کی توضیحات و تفصیلی تشریحات اور احکام میثنا یا ابواب کتب مذہبی دین یہود میں پائے جاتے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی فوج کا نوجوان تفیلین بدست حالت نماز میں۔

تین نمازیں یہودیوں کے روزانہ کے دینی و مذہبی اعمال کا جزو ہیں۔ یعنی یہودی دن میں تین نمازیں ادا کرتے ہیں۔ جبکہ روز سبت (ہفتے کا دن) اور دیگر تمام ایام مقدسہ سال (عیدین و جشن وغیرہ) پر یہودیوں کے فرقہ راسخ العقیدہ اور رجعت پسند یہودی ایک اضافی نماز ادا کرتے ہیں جسے ‘موساف‘ کہا جاتا ہے۔ ایک پانچویں نماز بھی ہے جسے نئیلا کہا جاتا ہے لیکن وہ صرف اوائل خزاں ماہ تیشری کے دسویں دن یعنی یوم الغفران (یوم کپور) کو ہی ادا کی جاتی ہے۔ یہودیت کی نماز بھی تنہا اور جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے۔ جس طرح مذہب اسلام میں نماز با جماعت کی فضیلت ہے بعینہ دین یہودیت بھی با جماعت نماز کو افضل تر قرار دیتا ہے اور یہاں تک کہا گیا ہے کہ بغیر جماعت کے نماز ادا نہیں ہوتی۔

یہودیت میں اکثر اعمال کی قرأت بآواز ایک خاص لے میں کی جاتی ہے جسے ‘ نیگون ‘ کہا جاتا ہے۔ ہر کنیسہ میں ایک قدرے کم بلند چبوترا موجود ہوتا ہے جس پر کھڑے ہو کر یہ مناجات پڑھی جاتی ہیں۔

موجودہ مشرقی یہودی جن کی زبان یدیش ہے، داون Daven کہتے ہیں جس کے معنی بھی نماز پڑھنے کے ہی ہیں۔ راسخ العقیدہ اشکنازی یہودیوں میں یہی لفظ زیادہ مستعمل ہے۔

نمازیں اور ان کے مصادر

ترمیم

تعداد اور اوقات

ترمیم

تالمود دوالف رسالہ تعنیت سے شماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے “ خدا کی عبادت اپنے دل و جان سے کرو “۔[1]

موسی بن میمون لکھتا ہے: جو عبادت حضور قلب سے کی جائے یہی نماز ہے۔ تو نماز کو بوداشبالو بھی کہا گیا یعنی صدق دل سی ہی عبادت۔[2]

موسی بن میمون نے نماز کو تورات کی عبادات کا خراج عقیدت قرار دیا ہے۔ لیکن اوقات و تعداد کا ذکر نہیں کیا۔

خواتین کے لیے فرض نمازوں میں سے ترجیحا نماز صبح واجب اولی ہے اور اسے ادا کرنا لازم ہے جبکہ باقی اختیاری ہیں۔جبکہ باقی نمازوں کی ادائیگی یا ان میں شرکت سے خواتین کو استثنی حاصل ہے اور قابل معافی گردانا گیا ہے۔

تالمود میں (ماسخت براخوت 26ب) تین نمازوں کی فرضیت کے بارے میں دو استدلال بیان ہوئے ہیں؛

  1. ہر نماز قدیم ہیکل سلیمانی میں ایک قربانی کے برابر ہے۔اور مثل غسل بپتسمہ ہیں کہ ایک وقت صبح اور ایک عصر کے وقت اور اسی طرح نماز شب کہ مثل غسل بپتسمہ جو دن بھر کے گناہوں کا کفارہ ہوجاتی ہیں۔
  2. اور یہ نمازیں تمھارے بادشاہ باپوں کی یادگاریں ہیں۔ تورات کے مطابق ابراہیم صبح کی نماز پڑھتے تھے، اسحق عصر کی نماز پڑھتے تھے اور یعقوب رات کی نماز پڑھتے تھے۔ اس نکتہ نظر پر تکیہ کرنے کے علاوہ بھی نمازوں کی ادائیگی اور ان کے اوقات اور نماز موساف اس سے پہلے کے نوشتہ جات میں بھی موجود اور تشریح شدہ ہیں۔

داؤد اور دانیال بھی دن میں تین مرتبہ نماز پڑھتے تھے۔

مزامیر داؤد میں لکھا ہے : ”صبح اور عصر اور رات کو عبادت کرتا ہوں اور التجا کرتا ہوں بی شک وہ دعاؤں کو سننے والا ہے۔“[3]

کتاب دانیال میں ہے؛ ”اس کے حجرے کی کھڑکی یروشلیم کی جانب کھلی رہتی تھی اور وہ دن میں تین مرتبہ عبادت کے لیے خدا کے حضور جھکتا تھا اور وہ شکر گزار تھا پس خدا نے ہمیشہ اسے سرفراز کیا۔“[4]

راسخ العقیدہ یہودیوں کے مطابق فقہ ہلاخاہ یہود کا تقاضا ہے کہ ہر یہودی دن میں تین بار نماز ادا کرے اور سبات (سبت کی جمع یعنی ہفتہ) اور ایام مقدسہ میں چار بار اور یوم الغفران (یوم کِپور) کو پانچ بار نماز ادا کرے۔

راسخ العقیدہ یہودیوں میں خواتین پر ایک نماز لازم ہے لیکن تعین وقت میں رعایت ہے۔

رجعت پسند یہودی بھی نمازوں کی مقررہ تعداد کو واجب العین سمجھتے ہیں۔ سال دو ہزار میں یہ قرار دیا گیا کہ ماسوائے روایتی مستثنی لوگوں اور گروہوں کے خواتین بھی تعداد اور اوقات میں مردوں کے برابر نمازیں ادا کیا کریں گی۔ اصلاح پسند یہودیت میں ہلاخاہ فرض نہیں گردانا جاتا اور نمازوں کے اوقات کو اختیاری قرار دیا جاتا ہے۔

ایام ہفتہ

ترمیم

شحریت

ترمیم

شحریت صبح کی نماز ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. استثنا 11: 13
  2. میمون، مشناہ تورہ 1: 1
  3. مزامیر 15: 18
  4. دانیال 6: 11
  NODES