ٹارزن ایک افسانوی کردار ہے جو پہلی بار 1912ء میں امریکی مصنف ایڈگر رائس بورس (1875ء – 1950ء) نے کہانی “بندروں کا ٹارزن” (Tarzan of the Apes) میں متعارف کرایا، جس نے اس وقت بہت مقبولیت حاصل کی۔ بعض لوگ اسے افسانوی کرداروں میں سے سب سے مقبول کردار قرار دیتے ہیں۔ کہانی کی اشاعت کے بعد ٹارزن فلموں، بچوں کی کہانیوں، ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں، تیل کے اشتہاروں، بچوں کے کھلونوں، کپڑوں اور کھیلوں کے جوتوں پرنظر آیا، ٹارزن پر 1918ء سے لے کر 2014ء تک 200 فلمیں بنائی جا چکی ہیں، یہ شخصیت اتنی مقبول ہوئی کہ بعض لوگ اسے ایک حقیقی کردار سمجھنے لگے، ٹارزن پر امریکی مصنف فلپ فارمر جو سائنسی کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور ہیں نے ایک نظریہ وضع کیا جس کے مطابق برطانیہ میں 13 دسمبر 1795ء کو ورلڈ نیوٹن نامی شہر پر ایک شہاب ثاقب گرتا ہے جس کے اثر سے جائے حادثہ کے قریب رہنے والے لوگوں میں وراثتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ یہ تبدیلی ان لوگوں کی آگے کی نسل میں غیر طبعی طاقتیں پیدا کردیتی ہے۔ فارمر کے مطابق اس شہر کے لوگوں کی نسل سے غیر طبعی طاقتوں کی حامل سب سے مشہور شخصیات ٹارزن، شرلاک ہولمز اور جیمز بانڈ ہیں۔ یہ درست ہے کہ مذکورہ تاریخ کو اس چھوٹے سے شہر میں واقعی ایک شہابِ ثاقب گرا تھا، تاہم فارمر کا نظریہ صرف ایک فرضی مفروضہ ہے جسے انھوں نے اپنی کہانیوں میں استعمال کیا۔

First edition cover
ناول بن مانسوں کا ٹارزن کا سرورق
پہلی بار استعمال بن مانسوں کا ٹارزن
آخری بار استعمال ٹارزن کی ناکام مہم
تخلیق ایڈگر رائس بروس
مصور جونی ويسمولر، بسٹر کارابی، فرینک مریل
تعداد سلسلہ23 ناول
عُرفجون کلائٹون[1][2]
جنسمرد
پیدائش1888، 22 نومبر [3]
وفاتلافانی [4]
پیشہمہم جو, شکاری, پھندے باز, مچھیرا
خطابڈیوک
شریک حیاتجین پورٹر (بیوی)
اولادکوراک (بیٹا)
اہل و عیالمریم (بہو);
ڈک اور ڈاک، "جوڑواں ٹارزن" (دور کے رشتہ دار) [5]
قومیتانگریز

کردار کی سوانح

ترمیم

بچپن

ترمیم

بندروں کا ٹارزن کہانی کے مطابق ٹارزن جس کا اصل نام، جان کلایٹن ہے، ایک امیر برطانوی کا بیٹا ہے۔ اس کے والدین افریقا کے ساحلوں کے قریب ایک بحری جہاز میں ہوتے ہیں، جہاز کا عملہ کپتان کے خلاف ہوجاتا ہے اور جہاز میں لڑائی شرع ہوجاتی ہے جس کے نتیجہ میں جہاز ایک افریقی ساحل کے کنارے جا لگتا ہے، اس کے بعد جبکہ وہ ابھی شیر خوار بچہ ہوتا ہے اس کے والدین مر جاتے ہیں، مانجانی نسل کا ایک بڑا بندر اس کا خیال رکھتا ہے اور اسے ٹارزن کا نام دیتا ہے، جس کا مطلب بندروں کی زبان میں سفید چمڑی ہے، جو بندر ٹارزن کو پالتے ہیں وہ ایک خیالی نسل کے بندر ہوتے ہیں جو سائنس کے لیے نامعلوم ہیں۔

جوانی

ترمیم

جب ٹارزن جوان ہوتا ہے تو وہ جین نامی ایک امریکی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے، جب جین جزیرہ چھوڑ کر جاتی ہے تو ٹارزن اس کی تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے، تلاش کا خاتمہ جین اور ٹارزن کی شادی پر ہوتا ہے، ان کا ایک بیٹا پیدا ہوتا ہے جس کا نام وہ کوراک رکھتے ہیں، وہ کچھ عرصہ لندن میں رہتے ہیں پھر شہر کی منافقت بھری زندگی سے دور واپس جزیرے کی قدرتی زندگی میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہیں، جزیرے پر واپسی کے بعد کہانی ان کے دائمی حیات پا جانے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی بھی بقیدِ حیات ہیں جیسا کہ بندروں کا ٹارزن میں آیا ہے۔

مصنف ایڈگر رائس بورس

ترمیم

ٹارزن کی کہانی لکھنے سے پہلے مصنف اپنی زندگی میں کئی ناکام مرحلوں سے گذرا، 1895ء میں میچگن سے عسکری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ گھوڑوں کی نمبر 17 ٹیم کا رکن بنا جس کا کام شمالی امریکا کے اصل رہائشیوں “اباٹچی” کا پیچھا کرنا تھا، لیکن اس کی عسکری زندگی اس وقت اچانک ختم ہو گئی جب اس کے دل کے ایک وال میں خرابی پائی گئی، فوج چھوڑنے کے بعد اس نے کئی دوسرے کام کیے، آخر کار سٹیشنری فروخت کرنے والا بن گیا، ایک دن جب وہ اپنی کمپنی جس کے لیے وہ کام کرتا تھا کا مال فروخت کرنے کے لیے ایک دکان والے کا انتظار کر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک میگزین پر پڑی جس میں تصویری کہانیاں چھپی تھیں، مصنف کی یاداشتوں کے مطابق اس نے با آواز بلند اس میگزین کی ورق گردانی کرتے ہوئے کہا تھا “اگر لکھاری ایسی خرافات لکھنے کے لیے رقم وصول کر سکتے ہیں تو میں اس سے اچھی خرافات لکھ سکتا ہوں”.

کہانی کے واقعات جو ٹارزن کی جانوروں اور جزیرے کے اصل باشندوں سے لڑائی سے بھرپور ہے سال 1908ء کے آس پاس وقوع پزیر ہوتے ہیں، مصنف ٹارزن کو ایک ایسے انسان کی شکل میں پیش کرتا ہے جو کسی حد تک ایک قدیم یونانی بت سے مشابہت رکھتا ہے اور اس کی آنکھوں کا رنگ بھورا ہوتا ہے، وہ اپنے بالوں کو وقتاً فوقتاً ایک چھری سے کاٹتا رہتا ہے جو اس کا باپ مرنے سے پہلے چھوڑ گیا تھا جب وہ شیر خوار بچہ تھا، اس کی شخصیت وحشی ہوتی ہے، بحری جہاز میں لڑائی کی وجہ سے جب بحری جہاز ایک افریقی جزیرے پر لگتا ہے، تو اس کے والدین اس جزیرے پر ایک جھونپڑی بناتے ہیں جس میں جان کلایٹن یعنی ٹارزن پیدا ہوتا ہے، ایک سال کے بعد اس کی ماں مرجاتی ہے اور اس کا باپ ایک بڑے بندر کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔

اگرچہ ٹارزن سلسلے کی ابتدائی کہانیوں اور فلموں نے منقطع النظیر کامیابیاں حاصل کیں لیکن بعد کا کام ابتدائی کہانیوں اور فلموں کے درجہ تک کبھی نہیں پہنچ سکا، ساٹھ کی دہائی کے آخر اور ستر کی دہائی کے شروع میں بعض لوگوں نے ٹارزن کی کہانی کو سرے سے ایک انتہا پسند کہانی قرار دیا جس کی وجہ بعض کے خیال میں ٹارزن کا نام ہی ہے جس کا مطلب بندروں کی خیالی زبان میں “سفید چمڑی والا” بنتا ہے، جبکہ بعض کے خیال میں کہانی میں سفید کو کالے افریقیوں سے برتر جبکہ افریقیوں کو وحشی دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی بعض تنظیموں نے ٹارزن کی شخصیت کو مرد کی عورت پر برتری کا ایک کردار قرار دیا۔

ٹارزن اور مشرقِ وسطی کی سیاست

ترمیم

پچاس کی دہائی میں ٹارزن کی کہانی کو عرب اسرائیل تنازعہ میں استعمال کیا گیا، اس زمانے میں اسرائیل میں ٹارزن کی کہانیاں لوگوں کا جنون بن گئیں، اصل کہانی کو تبدیل کر دیا گیا اور اصل سے مختلف ٹارزن کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں ٹارزن زمین پر خلائی حملہ آوروں کے حملے روکنے کے لیے دیگر سیاروں میں جاتا ہے، بعض اوقات وہ وقت کا سفر کرکے ماضی میں چلا جاتا ہے اور قرونِ وسطی کے جنگجوؤں سے لڑتا ہے، اسرائیل میں شائع ہونے والے ٹارزن سلسلہ میں دکھایا گیا کہ کس طرح ٹارزن برطانوی دور میں غیر شرعی یہودی مہاجرین کو فلسطین میں داخل ہونے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے انگریز اسے جیل میں ڈال دیتے ہیں، ایک کہانی میں ٹارزن سویس میں مصری فوج کا حصار توڑتا ہے اور کئی مصری فوجیوں کو قتل کردیتا ہے، ایک اور کہانی میں ٹارزن ایک نازی – مصری سازش کو ناکام بناتا ہے جس کا مقصد افریقہ اور پوری دینا پر قبضہ کرنا ہوتا ہے۔

دوسری طرف مصر اور سوریا (شام) میں بھی اس سے ملتی جلتی کہانیاں شائع ہوئیں اور ایک ایسا ٹارزن منظرِ عام پر آیا جو اسرائیلی ٹارزن سے قطعی مختلف تھا، یہ ٹارزن نہ صرف مسئلہ فلسطین کے لیے نرم گوشہ رکھتا تھا بلکہ یہودیوں سے جنگ بھی کرتا تھا۔

ٹارزن کا سب سے پہلا عربی سلسلہ تیس کی دہائی میں لبنان میں شروع ہوا، دمشق میں ٹارزن کی کہانیوں کے 20 سے زائد سلسلے شروع ہوئے، ان کہانیوں کے مصنف سوریا کے کمال ربقی تھے جو ساٹھ کی دہائی میں صوت دمشق (وائس آف دمشق) کے کاسٹر تھے، اسرائیلی ٹارزن کے جواب میں شروع کیا گیا ٹارزن کا یہ سلسلہ یمن سے مصر تک تمام عرب ملکوں میں انتہائی مقبول ہوا، ایک تاریخی تضاد یہ ہے کہ ان کہانیوں کے مصنف کمال ربقی کو بعد میں اسرائیل سے ہمدردی کے جرم میں سوریا کے حکام نے پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔.!!

ٹارزن کی چیخ

ترمیم

ٹارزن کی شخصیت اپنی ایک خاص چیخ کی وجہ سے مشہور تھی جو تمام وحشی جانوروں کو ڈرا دیتی تھی، یہ چیخ پہلی بار ٹارزن کی اس فلم میں شامل کی گئی جس میں Johnny Weissmulle جونی ویزمل (1904 – 1984) نے ٹارزن کا کردار ادا کیا تھا، جونی ایک تیراک تھا، اس کے پاس تیراکی کے چار اولمپک میڈل تھے، اس نے 12 مختلف فلموں میں ٹارزن کا کردار ادا کیا، ٹارزن کی چیخ پر اختلاف پایا جاتا تھا کہ یہ جونی کے گلے کا کمال ہے یا ساؤنڈ افیکٹ کا کمال ہے، بعض کا خیال تھا کہ چیخ در حقیقت کتے، وائلن اور اوپرا سنگر کی آواز کا مکسچر ہے جبکہ بعض کی رائے یہ تھی کہ تین لوگ طویل ریاض کے بعد ٹارزن کی یہ چیخ نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو ایک طرح سے ٹارزن کا ٹریڈ مارک بن گئی ہے، آج بھی ٹارزن سے متعلق ہر کام میں یہی چیخ استعمال کی جاتی ہے۔

پیرس اولمپک میں 4 سونے کے میڈل حاصل کرنے کے بعد 1929ء میں جونی نے سپورٹس سے متعلق مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے اشتہارات میں کام کیا، 1932ء میں اس نے فلم “ٹارزن، بندر آدمی” میں ٹارزن کا کردار ادا کیا، اس نے یہ کردار اس قدر مہارت سے ادا کیا کہ لوگ تو لوگ کہانی کا مصنف ایڈکر رائس بورس بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکا، ستر کی دہائی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں جونی نے ٹارزن کی مشہور چیخ پر سے پردہ اٹھایا، اس نے کہا کہ یہ آواز اونچی صوتی تہ کے حامل تین گانے والوں کی ہے اور اس میں اس کے گلے کا کوئی کمال نہیں ہے۔

بندروں کی زبان

ترمیم

ایڈگر رائس بورس کی کہانی میں بندر ایک خیالی نسل کے ہوتے ہیں اور ان کی ایک خاص قسم کی خیالی زبان بھی ہوتی ہے، مانجانی بندروں کی اس نسل کا نام تھا جو ٹارزن کو گود لیتے ہیں ساتھ ہی یہ ایک تصوراتی مانجانی زبان کا نام بھی تھا جو مانجانی نسل کے بندر بولتے تھے، ذیل میں اس تصوراتی زبان کی کچھ مثالیں ہیں:

 
ٹارزن اپنے بندر کے ساتھ
ٹارزن: سفید جلد
مانجانی: بڑا بندر
تار مانجانی: بڑا سفید بندر
جومانجانی: کالا بڑا بندر
بولجانی: گوریلا
نالا: اوپر
تاند نالا: نیچے

اصل کہانی میں مصنف گوریلا اور مانجانی نسل کے بندروں میں فرق کرتا ہے مگر زیادہ تر فلموں نے اس نقطہ کو نظر انداز کیا اور مانجانی کی بجائے گوریلا کو ہی ٹارزن کی فیملی دکھایا۔

ٹارزن پر فلمیں

ترمیم

ٹاڑزن سلسلہ کی کہانیوں پر بیسیوں فلمیں بنیں ہیں۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس کے اعداد وشمار کے مطابق 1918ء سے 2014ء تک ٹارزن پر 200 فلمین بن چکی ہیں۔

ٹارزن اور والٹ ڈزنی

ترمیم

18 جون 1999ء والٹ ڈیزنی نے ٹارزن پر ایک کارٹون فلم پیش کی جن نے پوری دنیا میں 448 ملین ڈالر کا بزنس کیا، اگرچہ فلم ایڈگر رائس بورس کی اصل کہانی پر مبنی تھی تاہم کمپنی نے کچھ تبدیلیاں کیں جن میں کچھ یہ ہیں:

  • ٹارزن کا باپ ایک بڑے بندر کی بجائے ایک چیتے کے ہاتھوں مارا جاتا ہے۔
  • فلم میں گوریلا نسل کے بندروں کو دکھایا جاتا ہے حالانکہ اصل کہانی میں مانجانی نامی تصوراتی بندر ہوتے ہیں جو گوریلا سے مختلف ہیں۔
  • فلم میں بحری جہاز جس میں ٹارزن کے والدین ہوتے ہیں تباہ ہونے کی وجہ سے جزیرے سے جالگتا ہے نا کہ جہاز پر لڑائی کی وجہ سے جیسا کہ اصل کہانی میں ہے۔
  • فلم میں چیتے ٹارزن کے اصل دشمن ہوتے ہیں جبکہ اصل کہانی میں شیر ہوتا ہے۔
  • فلم میں جزیرے کے اصل رہائشی افریقیوں کا کوئی کردار نہیں جبکہ اصل کہانی میں متنازع افریقی قبائل کہانی کا مرکزی کردار ہوتے ہیں۔

والٹ ڈزنی کی تیار کردہ اس کارٹون فلم کو بہترین گانے “تم میرے دل میں رہوگے You”ll Be In My Heart” کے زمرے میں آسکر ایوارڈ برائے سال 2000ء سے نوازا گیا جبکہ اسی گانے کو اسی سال گولڈن گلوب Golden Globe ایوارڈ بھی ملا۔

ٹارزن پر کہانیاں

ترمیم

سال 1912ء سے 1941ء تک ایڈگر رائس بورس (1875 – 1950) نے ٹارزن کی کہانیوں پر مبنی 20 سے زائد سلسلے لکھے، ساٹھ کی دہائی میں کچھ دیگر لکھاریوں نے 1964ء سے لے کر 1965ء تک ٹارزن پر 5 نئی کہانیاں لکھیں لیکن یہ کہانیاں شائع نہ ہوسکیں کیونکہ کاپی رائٹ کے تحت انھیں غیر قانونی سمجھا گیا اور اصل ناشر نے جس کے پاس نشر کے حقوق تھے مصنفین پر کیس کردیے، اگرچہ کچھ عرصہ پہلے امریکا میں ٹارزن کی کہانی کے کاپی رائٹ حق کی مدت تمام ہو چکی ہے تاہم کہانی اور اس سے متعلقہ دیگر مصنوعات پر کاپی رائٹ یورپی یونین میں 2021ء تک محفوظ ہے، قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اصل کہانی سے تبدیل شدہ کہانیاں جو اسرائیل اور عرب ممالک میں شائع ہوئیں وہ قانونی نہیں تھیں اور انھیں شائع کرنے والے اداروں نے ایڈگر رائس بورس اور ناشر سے اجازت حاصل نہیں کی تھی۔

1972ء میں ٹارزن پر امریکی مصنف فلپ فارمر (پیدائش 1918ء) جو سائنس فکشن کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور ہیں نے ایک نظریہ وضع کیا جس کے مطابق برطانیہ میں 13 دسمبر 1795ء کو ورلڈ نیوٹن Wold Newton نامی شہر پر ایک شہابِ ثاقب گرتا ہے جس کے اثر سے حادثہ کے قریب رہنے والے لوگوں میں وراثتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، یہ تبدیلی ان لوگوں کی آگے کی نسل میں غیر طبعی طاقتیں پیدا کردیتی ہے جن میں ٹارزن کے اجداد بھی شامل تھے، فارمر نے ٹارزن کی شخصیت پر متعدد کہانیاں لکھیں تاہم انھوں نے ٹارزن کے نام کا کبھی تذکرہ نہیں کیا تاکہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں، 2000ء میں نیوزی لینڈ کے Nigel Cox نیگل کوکس (پیدائش 1951ء) نے ٹارزن بریسلی کہانی لکھی جس میں ٹارزن اور Elvis Presley کی شخصیت کا امتزاج پیش کیا گیا تھا لیکن اس پر کیس کر دیا گیا اور 2004ء میں کتاب کی اشاعت کو روک دیا گیا۔

ٹارزن اور ناقدین

ترمیم

ٹارزن کی کہانی کو مغرب میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کہیں انتہا پسندی کے مخالفین نے اس شخصیت میں انتہا پسندی کا عنصر ڈھونڈ نکالا تو کہیں آزادی نسواں کے علمبرداروں نے اس میں مرد کی عورت پر برتری کا پہلو نکال لیا، اسی طرح عرب اور اسلامی دنیا میں بھی یہ کہانی تنقید کی لہر سے نہ بچ سکی، عرب اور اسلامی ناقدین کے مطابق یہ کہانی کسی نہ کسی طرح بچوں کو لڑنے کی ترغیب دیتی ہے اور انھیں ایک ایسے اندازِ سلوک سے روشناس کراتی ہے جو عرب اور اسلامی دنیا کی روایات سے کافی دور ہے۔

سال 2004ء کے وسط میں خلیج تعاون کونسل کے ذیلی ادارے “مؤسسة الإنتاج البرامجي المشترك” نے عراقی ہدایتکار ثامر الزیدی کو “ابنِ طفیل” (وفات 1185ء مراکش) کی “حی بن یقظان” پر مبنی “ابن الغابہ” (جنگل کا بیٹا) نامی کارٹون فلم بنانے کے لیے کہا۔

اکثر عرب ناقدین کا خیال ہے کہ حی بن یقظان کی کہانی میں ایک گہرا فلسفہ ہے جو ہالی ووڈ اور والٹ ڈیزنی کے ٹارزن میں نظر نہیں آتا، بعض کا خیال ہے کہ ابنِ طفیل اس کتاب (حی بن یقظان) میں انسانیت کے ارتقا کا خلاصہ پیش کرتا ہے، جنگلوں اور غاروں میں رہنے والے انسان سے ارتقا جو دیکھتے، مشاہدہ کرتے، نقل کرتے، سیکھتے اور دریافت کرتے ہوئے زراعت اور پھر مشین کی اختراع تک پہنچتا ہے۔

ہدایتکار ثامر الزیدی کے مطابق والٹ ڈیزنی کی تیار کردہ زیادہ تر کارٹون فلموں کی کہانیاں حی بن یقظان کی کہانی سے لی گئی ہیں، حی بن یقظان کا 1341ء میں عبرانی زبان میں ترجمہ ہوا اور اس سے یہ کچھ دیگر یورپی زبانوں میں منتقل ہوئی، 1671ء میں اس کا لاطینی زبان میں ترجمہ ہوا اور پھر ہالینڈ کی زبان میں ترجمہ ہوکر یہ 1672ء میں شائع ہوئی، 1674ء میں اس کا انگریزی ترجمہ نمودار ہوا جبکہ ایک اور انگریزی ترجمہ 1686ء میں منظرِ عام پر آیا جسے جارج ایشویل نے کیا تھا، اسی طرح مزید متعدد تراجم منظرِ عام پر آئے، جرمن زبان میں یہ کہانی 1726ء اور پھر 1783ء میں منظرِ عام پر آئی جبکہ پہلا فرانسیسی ترجمہ 1900ء میں منظرِ عام پر آیا، اس فلسفیانہ کہانی نے بہت سارے مغربی ادیبوں کو متاثر کیا جیسے انگریز مصنف ڈینیل ڈیفو (1660ء1731ء) جو اس کہانی کے مرکزی پلاٹ کو اپنی مشہور ترین تصنیف “رابنسن کروزو” میں استعمال کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

ناقدین کا خیال ہے کہ دونوں کہانیاں ابتدائی انسان کے ترقی کے سفر کو بیان کرتی ہیں، تقابلی ادب کے بہت سارے ماہرین کو یقین ہے امریکی مصنف ایڈگر رائس بورس نے ضرور حی بن یقظان کی کہانی پڑھی ہوگی اور اس سے کسی حد تک متاثر ہوا ہوگا، اس خیال پر یقین رکھنے والے کچھ ناقدین اور تحقیقی کتب:

حوالہ جات

ترمیم
  • محمد التونجی اپنی کتاب “دراسات فی الادب المقارن” (تقابلی ادب پر تحقیق) – دار العروبہ للطباعہ – حلب – 1982ء۔
  • حسن محمود عباس اپنی کتاب “حی بن یقظان و روبنسون کروزو – دراسہ مقارنہ” (حی بن یقظان اور رابنسن کروزو – تقابلی تحقیق) – المؤسسہ العربیہ للدراسات والنشر – بیروت – الطبعہ الاولی (پہلا ایڈیشن) – 1983ء۔
  1. "John Clayton II" in Burroughs، Edgar Rice (1914)۔ "Chapter XXV"۔ بن مانسوں کا ٹارزن۔ our little boy... the second John Clayton (Check the next reference)
  2. Farmer، Philip José (1972)۔ "Chapter One"۔ Tarzan Alive: A Definitive Biography of Lord Greystoke۔ ص 8 {{حوالہ کتاب}}: |chapterurl= میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط غير المعروف |chapterurl= تم تجاهله يقترح استخدام |مسار الفصل= (معاونت)
  3. Chronology in Summary of Tarzan Alive
  4. Tarzan received the immortality treatment from an ancient witch doctor (Tarzan and the Foreign Legion chapter 25) on 1912, Jan. (Summary of Tarzan Alive)
  5. Not twins, but cousins
  NODES