چین کا پرچم (آسان چینی: 中华人民共和国国旗; روایتی چینی: 中華人民共和國國旗; پینین: Zhōnghuá Rénmín Gònghéguó guóqí) سرخ رنگ کا ہے، جس کے اوپری ایک کونے پر چار سنہری ستاروں کی کمان میں ایک بڑا سنہری ستارہ ہے۔
4 جولائی 1949ء کو سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چھٹے ورکنگ گروپ نے (عوام سے نمونے بنوانے کے لیے) پرچم کے لیے ایک اطلاع نامہ ترتیب دیا۔ کچھ تبدیلیوں کے بعد اس اطلاع نامہ کو 15 سے 26 جولائی کے درمیان ملک کے نامور اخبارات، پیپلز ڈیلی، بیپنگ لبریشن نیوز، زنمن نیوز، روزنامہ ڈیزہانگ، روزنامہ جنبو اور روزنامہ ٹینجن میں شائع کرایا گيا۔۔[2]
قومی پرچم کی مطلوبہ خصویات کو بھی اطلاع نامہ میں شامل کیا گيا تھا جو درجہ ذیل تھیں۔
طاقت کا اظہار: عوامی جمہوری حکومت، محنت کش طبقہ کی قیادت، پیشہ ور کسان اتحاد۔
مستطیل ہو اور لمبائی چوڑائی کا تناسب 3:2 ہو نا چائیے۔
زمیں کا رنگ روشن سرخ ہو،[3] (پہلے کمیٹی نے تیز سرخ رنگ کا انتخاب کیا تھا، لیکن ذوؤ اینلائی (Zhou Enlai) کے کہنے پر اطلاع نامہ میں اسے روشن سرخ کر دیا گیا۔
جب یہ اعلان ہوا تو اس وقت، زینگ لینسانگ اس پر کام کر رہا تھا۔ وہ نئے ملک سے جذبہ حب الوطنی کے تحت، پرچم تخلیق کرنا چاہ رہا تھا۔ اس نے اپنے کمرے میں بیٹھ کر کئی راتیں جاگ کر محتلف نمونے تیار کیے۔ تب رات کو آسمان پر ستاروں سے اس پر “آمد“ (خیال کا دل میں آنا) ہوئی، پرچم میں موجود ستارے شامل ہونے کی وجہ یہ بھی ہے، اس نے ایک چینی کہاوت سے بھی یہ خیال اخذ کیا ستاروں کی خواہش، چاند کی آرزو (盼星星盼月亮، Pàn xīngxīng pàn yuèliàng)۔
موجودہ دور میں چینی حکومت، کی تشریح کے مطابق: پرچم میں سرخ رنگ کو انقلاب اور ستاروں کے سنہری رنگ کو، سرخ رنگ کو بامعنی بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ پانچ ستاروں کا اکٹھا ہونا، چینی کیمونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں اتحاد کی علامت ہے۔ ستاروں کا گروہ ایک بڑے ستارے کے گرد ہونا، اسی بات کی علامت ہے۔[4]
زینگ (zeng) کے اصل نمونے میں، بڑا ستارہ چینی کیمونسٹ پارٹی اور چار چھوٹے ستارے چار سماجی طبقات، محنت کش طبقہ، کسان طبقہ، بورژوازی اور قومی بورژوازی کو ظاہر کرتے تھے۔ یہ پانچ ستارے ایک بيغونيا کی بیضوی پتی کی شکل بناتے ہیں، جو بیرونی منگولیا کو ساتھ ملانے سے چین کا نقشہ بن جاتا ہے۔ بعض دفعہ کہا جاتا ہے کہ پانچ ستارے، پانچ بڑے نسلی گروہوں کی نماہندگی کرتے ہیں[5]۔[6]عام طور پر ایک پرچم کے نیچے پانچ نسلیں کہنے کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ ایک پرچم کے نیچے پانچ نسلیں کا جملہ 1912ء-28ء تک پن ین حکومتچين نے استعمال کیا۔ جن کے مختلف رنگ دار پٹیوں سے ہان، منچو، منگولیا، حوئی اور نمائندگی کی جاتی۔[5][7]
28 ستمبر 1949ء کو چینی عوامی مشاورتی کانفرنس کے پہلے اجلاس میں، صدارتی انتظامیہ کی طرف سے حکم ملنے پر، قومی پرچم کا نمونہ سامنا لایا گيا۔[8] چینی پرچم کو چار برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، اوپری کونا جس میں ستارے ہیں اس کو بالترتیب 10 اور 15 افقی و عمودی خط کھینچ کر، اکاہیوں (units) میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بڑا ستارے کے گرد اگر دائرہ بناہیں تو اس کا قطر 6 اکاہیوں میں اور چار چھوٹے ستاروں کا قطر، 4 اکاہیوں میں سماتا ہے۔
قومی پرچم کے رنگ دستاویز GB 12983-2004 میں قومی پرچم کے معیاری رنگ کا نمونہ کے تحت ذکر کیے گئے ہیں۔ یہ بھی چین کی معیاریت انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔
۔[9]
چینی فوج (پی ایل اے) چار مختلف پرچم استعمال کرتی ہے۔ ان پرچموں کی نماياں خصوصیت، اوپری داہیں کونے میں سنہری ستارہ اور دو چینی حرف "八一" ستارے کے داہیں طرف اور باقی پرچم کی زمین (پس منظر) سرخ ہے۔ "八一" کو الفاظ میں اگر پڑھیں تو یہ آٹھ-ایک (8-1) ہے، آٹھ سے مراد آٹھواں مہینہ (اگست) اور ایک سے مراد اگست کی پہلی تاریخ ہے۔ یکم اگست 1927ء کو کیمونسٹ پارٹی نے "پی ایل اے" (پیپلز لیبریشن آرمی) کی بنیاد رکھی تھی، جس نے حکومت و قت کے خلاف بغاوت کی۔[10]فوج کے ہم پرچم 15 جون 1949ء کو ماوزے تنگ کے ایک حکم سے بنائے گئے۔[11]
1920ء میں چینی اشتراکیت تنظیم (کیمونسٹ پارٹی) کے قیام کے بعد، تنظیم کے مختلف حصوں نے اس بنیاد پر مختلف نمونے اور خاکے پرچم کے بنائے جیسے بالشیوک استعمال کرتے ہیں۔ چینی اشتراکی تنظیم (سی پی سی) کا پرچم 28 اپریل 1942ء تک نہیں بنا تھا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارہ نے فرمان جاری کیا کہ پرچم اور اس کے نمونے کی پیروی کی جائے۔۔[12]پرچم کی مزید وضاحت 1996ء میں تنظیمی آئین میں کی گئی[13] پرچم سرخ زمین (پس منظر) پر اوپری دائیں طرف تنظیم کے سنہری نشان پر مشتمل ہے۔[14]
↑"1949年9月27日 中华人民共和国国旗诞生" (چینی میں). CPC News. Archived from the original on 2019-01-06. Retrieved 2009-11-04. {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |trans_title= تم تجاهله يقترح استخدام |عنوان مترجم= (help)