پیعیمونتے
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام تورین (ٹیورن)
صدر علاقہ مرچیدیز بریزو (Mercedes Bresso)
صوبوں کی تعداد 8
کمونے کی تعداد 1,206
رقبہ 25,399 مربع کلومیٹر (دوسرا ۔ 8.4 فیصد)
آبادی 4,341,733 (چھٹا ۔ 7.4 فیصد)
علامت
فائل:Piemonte-Stemma.png


پیعیمونتے (انگریزی: Piedmont) (اطالوی: پیعیمونتے Piemonte) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، علاقہ کی آبادی لگ بھگ تنتالیس لاکھ اور رقبہ 25,399 مربع کلو میٹر ہے۔ علاقائی دار الحکومت تورین ہے اور مقامی زبان پیعیمونتیزے (Piedmontese) ہے۔ علاقہ تین اطراف سے کوہ الپس (Alps mountain range) کے پہاڑی سلسلہ سے گھرا ہوا ہے، جہاں سے اٹلی کا سب سے بڑا دریا، دریائے پوہ (Po River) نکلتا ہے۔ علاقہ کے مغربی سرحد فرانس سے ملتی ہے اور شمالی سرحد سوئزرلینڈ سے جبکہ شمال مغرب میں اطالوی علاقہ وادی آوستہ، مشرق میں لومباردیہ، جنوب مشرق میں ایمیلیارومانیا اور جنوب میں لیگوریا واقع ہیں۔ تقریباً 7.6 فیصد علاقہ کو محفوظ شدہ قدرتی ماحول قرار دیا گیا ہے جہاں اٹلی کے 56 قومی یا نیشنل پارک واقع ہیں جن میں سے سب سے مشہور گران پارادیزو (Gran Paradiso) ہے۔

علاقہ کی صوبائی تقسیم

ترمیم

علاقہ کو آٹھ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2005ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 آلیساندریہ (Alessandria) 429,080 3,560 190
2 آستی (Asti) 206,265 1,504 118
3 بیعیلہ (بیئلا) 186,960 913 82
4 کونیو (کونیو) 556,359 6,903 250
5 نووارا (نووارا) 343,097 1,339 88
6 تورین (ٹیورن) 2,121,233 6,821 315
7 وربانو کوزیو اوسولا (صوبہ ویربانو-کوزیو-اوسولا) 158,941 2,255 77
8 ورچیلی (ویرچیلی) 176,829 2,088 86

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

طرز آبادی

ترمیم

تورین اور گردونواع کی آبادی پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں اٹلی کی جنوبی علاقوں میں سے ہجرت کر کے آنے والوں کی وجہ سے بڑی تیزی سی بڑھی اور آج یہاں کی آبادی لگ بھگ بیس لاکھ ہے۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 231,611 غیر ملکی مہاجر آباد ہیں جو کل آبادی کا 5.3 فیصد ہیں۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2006ء) مرتبہ شہر
1 تورین (ٹیورن) 900,608 صوبہ
2 نووارا (نووارا) 102,817 صوبہ
3 آلیساندریہ (Alessandria) 91,593 صوبہ
4 آستی (Asti) 73,734 صوبہ
5 مونکلیاری (Moncalieri) 55,983 کمونے
6 کونیو (کونیو) 54,817 صوبہ
7 ریوولی (Rivoli) 50,213 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

اقتصادیات

ترمیم

میدانی علاقہ ذرخیز ہے جہاں گندم، چاول، مکئی اور شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے انگور کاشت کیے جاتے ہیں۔ علاقہ اپنی شرابوں کی پیداوار کے لیے خاصی شہرت رکھتا ہے اور یہاں مشہور زمانہ شرابیں باربیرا، بارولو، بارباریسکو اور موسکاتو کے ساتھ ساتھ دیگر قدرے غیر مشہور اقسام مثلاً دولچیتو، فریعیزا، گرینولینو اور براکیتو تیار کی جاتی ہیں۔ اہم صنعتی علاقوں میں تورین کا صنعتی علاقہ ہے جو فیٹ (FIAT automobile works) کا گھر ہے۔ صوبہ بیعیلہ (بیئلا) میں ٹشو اور سلک تیار کیے جاتے ہیں۔ اٹلی کی مشہور بنکار اور بیمہ کمپنی سان پاؤلو آئی ایم آئی (Sanpaolo IMI) کا مرکز تورین میں واقع ہے۔

تصاویر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حکومتی ادارے

ترمیم

خصوصی ویب سائٹیں

ترمیم

سیروسیاحت

ترمیم
  NODES
os 1