چلی

جنوبی امریکا میں واقعہ ملک
  

جنوبی امریکا کے مغرب میں اینڈیز پہاڑی سلسلے اور بحرالکاہل کے درمیان ایک طویل، تنگ ساحلی پٹی پر واقع ایک ملک ہے۔ اس کے شمال میں پیرو، شمال مشرق میں بولیویا، مشرق میں ارجنٹائن اور دور جنوب میں ڈریک راستہ ہے۔ ایکواڈور کے ساتھ ساتھ، یہ دوسرا جنوبی امریکی ملک ہے جس کی حدود برازیل سے نہیں ملتی ہیں۔ چلی کا بحرالکاہل کا ساحل 6,435 کلومیٹر (4,000 میل) ہے۔ بحرالکاہل کے جزائر، جوآن فرنانڈیج، سلاس وا گومیز, دی سون چیراڈیس اور ایسٹر جزائر چلی کی ملکیت ہیں۔ چلی بھی انٹارکٹیکا کے 1,250,000 مربع کلومیٹر (4,80,000 مربع میل) پر دعوی رکھتا ہے، اگرچہ کہ انٹارکٹک معاہدہ کے تحت یہ دعوی معطل کر دیا ہے۔ چلی کا مخصوص جغرافیہ اس کو شمال و جنوب کا سب سے لمبا ملک بناتے ہیں۔ دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر سانٹیاگو ہے۔ یہاں کی کرنسی پیسو کہلاتی ہے اور یہاں ہسپانوی زبان بولی جاتی ہے۔

چلی
چلی
چلی
چلی کا پرچم   ویکی ڈیٹا پر (P163) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چلی
چلی
نشان

 

شعار
(ہسپانوی میں: Por la razón o la fuerza ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 33°S 71°W / 33°S 71°W / -33; -71   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
پست مقام بحر الکاہل (0 میٹر )  ویکی ڈیٹا پر (P1589) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 756102 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت سینٹیاگو   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان ہسپانوی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 19458000 (2021)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خواتین
9450404 (2019)[3]
9579957 (2020)[3]
9675022 (2021)[3]
9729531 (2022)[3]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرد
9589082 (2019)[3]
9720358 (2020)[3]
9818163 (2021)[3]
9874202 (2022)[3]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
طرز حکمرانی جمہوریہ جمہوریت   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 18 ستمبر 1810  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شرح بے روزگاری 6 فیصد (2014)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P1198) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
کرنسی چلین پیسہ [5]  ویکی ڈیٹا پر (P38) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت−03:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم cl.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 CL  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +56  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
صحرائے ایٹاکاما

اسپین نے سولہویں صدی کے وسط میں انکا حکمرانی کی جگہ لے کر اس علاقے کو فتح کیا اور اسے اپنی نوآبادیات بنایا، لیکن ان آزاد میپوچے لوگوں کو فتح کرنے میں ناکام رہا جو اب جنوبی وسطی چلی میں آباد ہیں۔  چلی سنہ 1830ء کی دہائی میں اسپین سے آزادی کے بعد ایک نسبتاً مستحکم  جمہوریہ کے طور پر ابھرا۔ انیسویں صدی کے دوران، چلی نے اہم اقتصادی اور علاقائی ترقی کا تجربہ کیا، جس نے سنہ 1880ء کی دہائی میں میپوچے کی مزاحمت کو ختم کیا اور پیرو اور بولیویا کو شکست دے کر بحر الکاہل کی جنگ (1879-83) میں اپنا موجودہ شمالی علاقہ حاصل کیا۔ بیسویں صدی میں، سنہ 1970ء کی دہائی تک، چلی جمہوریت کے عمل سے گذرا اور اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے تانبے کی کان کنی سے برآمدات پر تیزی سے انحصار کرتے ہوئے آبادی میں تیزی سے اضافہ اور شہری کاری کا تجربہ کیا۔ سنہ 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں کے دوران، ملک کو بائیں بازو کی شدید سیاسی پولرائزیشن اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے نشان زد کیا گیا تھا، جو سنہ 1973ء میں چلی کی بغاوت پر منتج ہوا جس نے سلواڈور ایلینڈے کی جمہوری طور پر منتخب بائیں بازو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اس کے بعد اگستو پنوشے کے تحت سولہ سالہ دائیں بازو کی فوجی آمریت رہی، جس کے نتیجے میں 3,000 سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔ یہ حکومت 1990 میں ختم ہوئی اور اس کی جگہ ایک مرکز بائیں بازو کے اتحاد نے حاصل کی، جس نے سنہ 2010ء تک حکومت کی۔

چلی کی معیشت اعلی آمدنی والی معیشت ہے اور وہ جنوبی امریکہ میں معاشی اور سماجی طور پر سب سے زیادہ مستحکم ممالک میں سے ایک ہے، جو لاطینی امریکا میں مسابقت، فی کس آمدنی، عالمگیریت، امن اور معاشی آزادی میں سب سے آگے ہے۔ چلی ریاست کی پائیداری اور جمہوری ترقی کے لحاظ سے بھی اس خطے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور کینیڈا کے بعد، امریکا میں جرائم کی دوسری سب سے کم شرح پر فخر کرتا ہے۔ چلی اقوام متحدہ، لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی) اور پیسیفک الائنس کا بانی رکن ہے، اورسنہ 2010ء میں OECD میں شامل ہوا۔

فہرست متعلقہ مضامین چلی

ترمیم
  1.     "صفحہ چلی في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2024ء 
  2. https://datosmacro.expansion.com/paises/chile
  3. ^ ا ب ناشر: عالمی بینک ڈیٹابیس
  4. http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
  5. La Unidad Monetaria de Chile
  6. http://chartsbin.com/view/edr
  NODES
mac 1
os 6