چینی سیاست عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ جماعت پر منحصر ہے۔ چین یک جماعتی ریاست ہے جسے چین کی کمیونسٹ جماعت چلاتی ہے۔ چین کے تمام عہدوں کے اختیارات ٓآئین چین مقرر کرتا ہے۔ چین میں گاؤں دیہات کی سطح پر نمائندے براہ راست منتخب ہوتے ہیں جبکہ صوبائی و قومی سطح پر نمائندوں کا انتخاب براہ راست عوام نہیں بلکہ وہ نمائندگان کرتے ہیں جو مقامی حکومتوں کے انتخابات میں منتخب ہو کر آتے ہیں۔ چین کی قومی قانون ساز ایوان جسے نیشنل پیپلز کانگریس کہا جاتا ہے،اس کے اراکین بھی براہ راست منتخب نہیں ہوتے، اس وقت قومی پیپلز کانگریس کے 2,987 اراکین ہیں۔ نیشنل پیپلز کانگریس کا انتخاب 300 سے زائد وفود کرتے ہیں۔ یہ وفود براہ راست نہیں بلکہ ان کا انتخاب بھی صوبائی اسمبلیاں کرتی ہیں اور ان صوبائی اسمبلیوں کا انتخاب ضلع اسمبلیاں ،اور ضلعی اسمبلیوں کا انتخاب قصبوں کی اسمبلیاں کرتی ہیں۔ اسی طرح ان قصبوں اور دیگر چھوٹی چھوٹی اکائیوں کی اسمبلیوں کا انتخاب گاؤں کی سطح کے نمائندے کرتے ہیں اور گاؤں کی سطح کے نمائندوں کا انتخاب عوام اپنے ووٹ سے کرتے ہیں۔

چینی نیشنل کانگریس جس کے دو ہزار سے زائد اراکین ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم
  NODES