ڈولفن جسے عام طور پر مچھلی کہا جاتا ہے دراصل ممالیہ جانور ہیں جو اپنے آپ کو پانی میں رہنے کے لیے پوری طرح ڈھال چکے ہیں۔ ڈولفن کے گروپ میں لگ بھگ 40 انواع کے جانورشامل ہیں جن میں سمندری ڈولفن، دریائی ڈولفن اور دیگر ڈولفن شامل ہیں۔ پانی میں رہنے والے ممالیہ جانور چونکہ مچھلیوں کی طرح پانی سے آکسیجن حاصل نہیں کر سکتے اس لیے انھیں تھوڑی تھوڑی دیر بعد سانس لینے کے لیے سطح پر آنا پڑتا ہے۔وھیل اور ناروھال کی طرح ڈولفن بھی سونار (آواز) کی مدد سے شکار اور راستہ تلاش کرتی ہیں۔

Dolphins
Dolphins are not a taxon, they are an informal grouping of the infraorder حوتیہ
Bottlenose dolphin
Information
Classification of
Cetacea
Families thought
of as dolphins

سمجھا جاتا ہے کہ 4 کروڑ سال پہلے ڈولفن اور دریائی گھوڑا مشترک آباو اجداد رکھتے تھے۔
اندھی ڈولفن بلھن صرف دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے۔

ڈولفن کی نیند

ترمیم

ڈولفن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے دماغ کا ایک حصہ سوتا ہے تو دوسرا حصہ جاگ رہا ہوتا ہے تاکہ سانس چلتا رہے اور کسی آنے والے خطرے سے بچا جا سکے۔
وہ ڈولفن جنہیں انسان نے پالا ہوا ہے، جب سوتی ہیں تو چونکہ شکاریوں کا خطرہ نہیں ہوتا اس لیے وہ گہری نیند سوتی ہیں جس میں دماغ کے دونوں حصے سو جاتے ہیں۔ دُم خود بخود اس طرح ہلتی رہتی ہے جس سے سر پانی کی سطح کے نزدیک رہتا ہے تاکہ سانس ملتی رہے۔ ایسی نیند میں ڈولفن معمولی تحریک پر نہیں جاگتی۔

مزید دیکھیے

ترمیم
  NODES