ڈونکی کانگ

ترمیم

ماریو کا کردار سب سے پہلے 9 جولائی، 1981 کو آرکیڈ گیم ڈونکی کانگ میں جمپ مین کے طور پر پہلے پہل ظاہر ہوا۔ جس میں وہ ایک بڑھئی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جس کا پالتو بندر اس کے بُرے سلوک سے تنگ آکر اس کی محبوبہ (جس کا نام اس گیم میں لیڈی طور پر جانا جاتا اور بعد میں یہ نام پاولین سے تبدیل کر دیا گیا) کو اغوا کر لیتا ہے۔ چنانچہ کھلاڑی جمپ مین کے کردار کے ذریعے لڑکی کو اس پاگل بندر سے بچاتا ہے۔ ڈونکی کانگ ایک کہانی کے ساتھ بیان کیا جانے والا اول ترین ویڈیو کھیل سمجھا جاتا ہے۔ گیم کے شرع ہوتے ہی دکھایا جاتا ہے کہ ایک گوریلا لڑکی کو اُٹھا کر ایک زیر تعمیر عمارت پر چڑھ جاتا ہے اور اور سب سے اونچی جگہ پر لڑکی کو رکھ کر اپنے پاؤں زور سے مارتا ہے جس سے اسٹیل کے شہتیر ٹیڑھے ہوجاتے ہیں۔ گیم کا ہیرو جمپ مین (ماریو) ان شہتیروں اور سیڑھیوں پر سے چڑھتا ہوا اپنی محبوبہ تک پہچنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور گوریلہ رکاوٹ کے لیے اس پر ڈرم اور آگ پھینکتا ہے، ان سب چیزوں سے بچتا ہوا جب جمپ مین اورپر پہنچتا ہے تو گوریلا اس لڑکی کو اٹھا کر مزید اوپر لے جاتا ہے یوں مزید مراحل آتے رہتے ہیں اور آخری مرحلے تک پہنچنے کے بعد گوریلا آخر کار عمارت سے گر جاتا ہے اور جمپ مین اور لیڈی ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔ اور پھر ایک مختصر سے وقفہ کے بعد گیم دوبارہ شروع ہوتا ہے مگر اس بار پہلے سے قدرے مشکل ہوتا جاتا ہے۔

  NODES