کفو احکام نکاح میں معاشرتی قدروں کا لحاظ کرنے کا نام کفو ہے۔

لغوی و اصطلاحی معنی

ترمیم
  • کفو کے لغوی معنی برابر مساوی ہمسر اور جوڑ کے ہیں۔
  • اصطلاح میں اس سے مراد یہ ہے کہ عورت مرد جن کا نکاح باہم مقصود ہے۔ وہ معاشرت اور سوسائٹی کے لحاظ سے ہم مرتبہ اور ہم درجہ ہوں۔ تاکہ میاں بیوی میں باہم خوشگوارتعلقات قائم ر ہیں۔
  • کفو کے بارے میں مفتی محمد امجد علی اعظمی بہار شریعت میں فرماتے ہیں کہ :
  • کفو کے یہ معنی ہیں کہ مرد عورت سے نسب وغیرہ میں اتنا کم نہ ہو کہ اس سے نکاح، عورت کے اولیاء کے لیے باعث ِننگ وعار ہو،کفاءت صرف مرد کی جانب سے معتبر ہے عورت اگرچہ کم درجہ کی ہو اس کا اعتبار نہیں۔
  • کفاء ت میں چھ چیزوں کا اعتبار ہے۔# نسب (2) اسلام (3) حرفہ (پیشہ) (4) حریت (آزاد ہونا) (5) دیانت (6) مال۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. بہار شریعت، جلددوم، حصہ 7، کفو کا بیان، ص46
  NODES