آسان {آ + سان} (فارسی)

آسُودَن آسان

یہ لفظ فارسی مصدر آسودن سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہو کر اسی طرح ہی مستعمل ہے البتہ اردو میں بعض اوقات بطور متعلق فعل بھی مستعمل ملتا ہے۔ سب سے پہلے 1503ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

معانی

ترمیم

سہل، جو کٹھن نہ ہو، جو مشکل نہ ہو، جو امکان میں ہو، دشوار کی ضِد۔ "آپ کو جب دو باتوں میں اختیار دیا جاتا تو ان میں جو آسان ہوتی اس کو اختیار فرماتے۔" [1]


معانی2

ترمیم

متعلق فعل

آسانی کے ساتھ، بغیر کسی دشواری کے، بلا تکلف و تامل۔

؎ توں جاوے گا آسان واں اندروں

وہاں تھے بھی مشکل ہے آناں بروں [2]

مترادفات

ترمیم

آہِسْتَہ سَلِیس سَہْل سِیدھا سِلِیس مُمْکِن

متضادات

ترمیم

مُشْکِل دُشْوار


رومن

ترمیم

Aasan

تراجم

ترمیم

انگریزی : Light; easy; facile; convenient

حوالہ جات

ترمیم
   1    ^ ( 1914ء، سیرۃ النبی، 287:2 )
   2    ^ ( 1649ء، خاورنامہ، 470 ) 

فارسی

ترمیم

آسان

  1. آسان
  NODES