طومار
مزید دیکھیے: طومار باندھنا، طومار بنا کھڑا کرنا، طومار باندھنا، طومار طرازی، طومار کرنا، طومار کے طومار، طومار کھولنا، طومار لگانا، طومار لگنا، طومار نویس، اور طومار نویسی
اردو
ترمیماشتقاقیات
ترمیم- طُومار عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ ط، و، م سے مشتق ہوا ہے۔ اردو زبان میں پہلی بار 1665ء میں استعمال ہوا۔
اسم
ترمیمطومار مذکر
- طویل کہانی یا قصہ۔ کنایۃً طول یا لمبائی کے لیے بھی کہتے ہیں۔
- تحریروں یا بیانات کا ایک بڑا مجموعہ۔
- کاغذ کی ایک لمبی پٹی جس پر لکھتے وقت ساتھ ساتھ لپیٹتے جاتے ہیں۔
- جھوٹی باتیں، مبالغہ آمیز بیان یا تحریر، من گھڑت قصہ کہانی۔
- لپٹا ہوا کاغذ، کاغذ کا دستہ یا بڑا سا پلندہ۔
- کتاب، جِلد، حساب کا رجسٹر۔
- ڈھیر (کثرت کے لیے مستعمل)۔
- بہتان، فساد یا ہنگامہ۔
- تعویذ، ٹونا، جادو (عموماً تعویذ یا جادو کے لیے مستعمل ہے)۔
- مکتوب یا خط جو معمول سے زائد ہو یعنی جس مکتوب یا خط کی تحریر طوالت رکھتی ہو۔
- خط کی ایک قسم کو بھی کہتے ہیں۔
- فوج کا ایک پرا، صف، قطار (سیاسی اصطلاحات میں مستعمل ہے)۔